ہماری زمینیں ہماری ملکیت ہیں، کسی کی جاگیر نہیں ہے،کامریڈ باباجان

اسلام آباد (پ ر) عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان اور یوتھ آف نگر کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے سکوار گلگت میں انتظامیہ کی طرف سے نگر کے سیلاب متاثرین کے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلبہ، نوجوان اور سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین کامریڈ بابا جان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ساتھ اس وقت ظلم کیا جا رہا ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو گھر بنانے کے لئے امداد کر رہی جبکہ گلگت بلتستان میں غیرب سیلاب متاثرین جو اپنی مدد آپ کے تحت گھر بنارہے ہیں ان کو بھی حکومت مسمار کر رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کامریڈ بابا جان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے ہماری زمینیں ہماری ملکیت ہیں، کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کی دریا، زمین، جنگل مٹی سب ہماری ملکیت ہے جس پر ناجائز قبضہ کسی بھی صورت کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خالصہ سرکار کل کی بات ہے گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں سالوں سے وہاں آباد ہیں۔ انہوں کے مزید کہا کہ ہمیں اتحاد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ دینا ہوگا اسی میں ہماری بقا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکوم