جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کا دھاندلی کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جماعت اسلامی نے اندرون سندھ و کراچی میں دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے نائب صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم کی زیر قیادت وفد نے منگل کی شب ادارہ نورحق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی اور مینڈیٹ چوری کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی ڈی اے کی جانب سے جماعت اسلامی کو حیدرآباد ٹول پلازہ پر احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے حافظ نعیم الرحمن نے قبول کیا اور دھرنے میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں پولنگ اسٹیشن پر قبضے کرکے