ن لیگ، پی پی کے پسِ پردہ مُک مکا اور سازش کا توڑ نکالیں گے، پی ٹی آئی

اسلام آباد: بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات میں عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے کل پرزوں نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے نئے ناٹک کا آغاز کردیا ہے۔ ان کی ہر سازش اور پسِ پردہ مک مکا کا توڑ نکالیں گے اور ملک و قوم کو ان کے شر سے محفوظ بنائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا کے قزاقوں کے ساتھ مک مکا کی نئی مہم چلانے کی بجائے تحریک انصاف کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے اور ووٹ کی کھلی بے حرمتی کی مذمت کرتے۔ ترجمان نے کہا عوامی می