پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کردیا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سابق اتحادی حکومت کی تشکیل میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کردیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے بانی پی ٹی آئی اور مولانا ایک دوسرے سے معافی نہ سہی معذرت کب کرتے ہیں، قدرت کا قانون ہے ہر چیز اپنی اصلیت پر جاتی ہے، مولانا کا صفایا خیبرپختونخوا میں ہوا لیکن شور سندھ میں مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا قوم کو بتائیں کہ دھرنا کس کے کہنے پر شروع کیا اور کس کے حکم پر ختم کیا، بقول مولانا سابقہ حکومت