مظفرآباد

نوتعینات چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد(صباح نیوز)جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے آزادکشمیر کے 15 ویں چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد چارج بھی سنبھال لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس آزادکشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نوتعینات چیف الیکشن کمشنر سیحلف لیا، اس سے قبل تلاوت کلام پاک کے بعد سینئر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون انصاف پارلیمانی امور و انسانی حقوق آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ امجد علی منہاس نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کرسنایا۔ تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، ججز صاحبان انسپکٹر جنرل پولیس ملک لیاقت علی اعوان، مختلف محکمہ جات کے سیکرٹریز، سینئر وکلا، صحافیوں، سول سوسائٹی سمیت الیکشن کمیشن کے سیکرٹری و آفیسران نے بھی شرکت کی جس کے بعد جسٹس غلام مصطفی مغل عوام میں گھل مل گئے شرکاء تقریب نے جسٹس غلام مصطفی مغل کو مبارکباد دی۔ بعد ازاں نوتعینات چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن پہنچے جہاں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان ودیگر افیسران وسٹاف نے استقبال کیا اور چارج حوالے کرنے کی دستاویزات پیش کیں جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے چارج لینے کی دستاویزات پ دستخط کرکے چارج حاصل کرلیا

Related Articles

Back to top button