گلیات میں جنگلی جانوروں کے حملوں کے خلاف اہلیان نگری بالا کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد(نامہ نگار)گلیات میں پہ در پہ جنگلی درندوں کے حملوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ بڑھنے لگا اہلیان نگری بالا مشتعل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور سابقہ ضلع ناظم کرنل شبیر سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبات حکومت اور انتظامیہ کے سامنے رکھ دئیے متاثرہ زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگیوں ملازمت پر رکھنے اور وائلڈ لائف کو تجاویز پیش، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب کے باہر اہلیان نگری بالا نے تیندوے کی موجودگی اور سووروں و دیگر جنگلی جانوروں کے حملوں میں اضافے اور محکمانہ غفلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس سے قبل پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران سابق ضلع ناظم کرنل ری

ائرڈ سردار شبیر سمیت بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے اپنے تحفظات اور مطالبات سے میڈیا کو آگاء کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے سامنے اپنا موقف رکھا اس دوران کرنل شبیر اور دیگر شرکاء نے کہا کہ یہاں عمائدین ناصرف نگری بالا بلکہ پورے گلیات کے اس سنگین نوعیت کے مسلے کو سامنے لانے آئے ہیں حالیہ دنوں میں عمر صفدر جو نگری بالا کا رہائشی ہے اسے جنگلی جانور نے بری طرح زخمی کیا اور بات یہ سامنے آء کہ حملہ کرنے والا جانور سوور تھا اسی طرح ان دنوں تیندوا بھی مسلسل علاقے میں دکھاء دیا گیا ہے اور متعدد مویشی ہلاک کر دئیے ہیں پھلاں دی کھیتر، دکھن تتریلا، ترھیڑی ڈنہ اور دیگر علاقوں میں تیندوا دیکھا گیا ہے اگلے چند دنوں میں سکول بھی کھل جائیں گے مگر وائلڈ لائف کیجانب سے کوء بھی خاطر خواہ انتظام سامنے نہیں آیا دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے اور ایک جانور کو قابو پانے کیئلے وسائل نہیں ٹرینکو لائزر انجکشن گنز تک دستیاب نہیں اگر ہیں بھی تو استعمال میں نہیں ان جانوروں کو ٹریکر لگا ئے جائیں اور آبادیوں کے قریب پنجرے بصب کئیے جائیں زخمی نوجوانوں عمر صفدر اور اخروٹہ کے رہائشی سلیمان کو حکد از جلد معاوضہ ادا کیا جائے کرنل شبیر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ زخمی عمر کو محکمہ جنگلی حیات میں ملازمت فراہم کی جائے اور بدھ تک محکمانہ جائزہ کمیٹی اپنی رپورٹ مکمل کرے اس موقع پر مقامی وی سی چئیرمین نے موقف اختیار کیا کہ اگر ہمیں ہمارا حق نا دیا گیا تو ہم چھین کر لینگے اور احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے

مزید خبریں