سکردو(محاسب نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں و دیرینہ کارکنان سے اہم مشاورت کیلئے سکردو کا دورہ کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے ورکرز موبلائزیشن کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید سکردو پہنچے۔ سکردو پہنچنے پر صوبائی وزراء، پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید نے گمبہ سکردو کے مقام پر عوام اور پارٹی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے۔ پورے پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کا تابناک مستقبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حقیقی آزادی کی تحریک سے جڑا ہوا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گلگت بلتستان بالخصوص سکردو شہر پر خصوصی توجہ دی۔ وفاق پر مسلط امپورٹڈ حکومت نے پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ انشاء اللہ چ
ئرمین عمران خان اقتدار میں جلد دوبارہ آئیں گے اور پورے پاکستان اور گلگت بلتستان میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید نے کہا کہ دنیا میں وہ قومیں عروج حاصل کرتی ہیں جو عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہیں۔ عمران خان ملک و قوم کی حقیقی آزادی کیلئے تاریخی لانگ مارچ لے کر میدان میں نکلے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے گلگت بلتستان کے لوگوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور قوم کی آزادی کیلئے ہر قسم کی قربانی دی ہے۔ ایک بار پھر 3 نومبر کو گلگت بلتستان سے تاریخی قافلہ عمران خان کی حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد چل پڑے گا۔ اس بات پختہ یقین ہے کہ بلتستان سے تاریخی تعداد میں عوام اور پارٹی کارکنان حقیقی آزادی میں شرکت کیلئے نکلیں گے۔ جلسے میں شرکت کے بعد صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع شگر، سکردو، گانچھے اور کھرمنگ کے رہنماؤں اور دیرینہ کارکنان سے مشاورتی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ اس بار بلتستان سے تاریخی تعداد میں عوام و پارٹی کارکنان کی عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت متوقع ہے۔ لہٰذا ہم نے بھرپور منصوبہ بندی اور پوری تاریخ کرنی ہے۔ یہ ملک و قوم کے لئے اور بالخصوص پی ٹی آئی ہے انتہائی اہم مرحلہ ہے۔ اس موقع پر بلتستان ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں اور دیرینہ کارکنان نے صوبائی صدر وزیر اعلی خالد خورشید کے زیر قیادت بلتستان سے عوام کی تاریخی تعداد میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت یقینی بنانے کے لئے بھرپور محنت کرنے کا عزم دہرایا۔ پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے لئے فنڈ ریزنگ اور مالی وسائل اکٹھے کرنے کا اعلان کیا تاکہ ریلی کے اخراجات خود اٹھائے جاسکیں۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید نے پارٹی رہنماؤں و دیرینہ کارکنان کے جذبے کو سراہا اور آگاہ کیا کہ اس دفعہ ریلی کے حوالے کارکردگی کی ازخود نگرانی کریں گے اور مستقبل میں تنظیمی فیصلے اس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔ حقیقی آزادی مارچ میں منظم انداز میں شرکت کے لئے ضلع و حلقہ کی سطح آرگنائزنگ کمیٹیاں بنارہے ہیں۔