مظفرآباد

خطے میں کسی بڑی تباہی سے پہلے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے‘سردار جاوید ایوب

مظفرآباد(پ ر)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی تین ترجیحات ہیں پہلی ترجیح تحریک آزادی کو آگے بڑھانا ہے جس کے لیے بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں، دوسری ترجیح گڈ گورننس اور تیسری میرٹ کی بحالی ہے جس کے لئے حکومت تمام وسائل بروکار لا رہی ہے‘مسئلہ کشمیر کے حل اورخطہ میں قیام امن کے لئے اقوام عالم کی نگرانی میں بامقصد مذاکرات کی اشد ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر08لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج نے نظام زندگی مفلوج کررکھا ہے نہتے کشمیری عوام پر تسلیم شدہ حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں سنگین ترین ریاستی جبر وتشدد کا استعمال کیا جارہا ہے ایسے میں مقامی نوجوانوں کا بھارتی بربریت اور جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا کوئی انہونی بات نہیں مگر بھارتی حکمران اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے آئے روز نت نئی کہانیاں اور دروغ گوئی پرمبنی منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے ایک طرف اپنا ووٹ بنک بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف اقوام عالم کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکی جارہی ہے جو کہ خلاف حقائق عمل اور قابل مذمت فعل ہے بھارت کے اس جنگی جنون کا نوٹس لیا جائے اور خطے میں کسی بڑی تباہی سے پہلے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے اور اس سلسلہ میں بھارت پر اخلاقی، سفارتی اور دو طرفہ دباؤ بڑھایا جائیمودی سرکار نے بھارت میں ہونے والے آئندہ انتخاب کی میں کامیابی کیلئے پوری دنیا کا امن داو پر لگا یا کشمیری قوم جس پامردی،جرات،بہادری اور عزم کیساتھ دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا مقابلہ کر رہی ہے اس کی مثال برصغیر کی تاریخ میں نہیں ملتی مقبوضہ کشمیر کے اندر08لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج نے نظام زندگی مفلوج کررکھا ہے نہتے کشمیری عوام پر تسلیم شدہ حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں سنگین ترین ریاستی جبر وتشدد کا استعمال کیا جارہا ہے مقامی نوجوانوں کا بھارتی بربریت اور جبر کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا کوئی بات نہیں مگر بھارتی حکمران اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے آئے روز نت نئی کہانیاں اور دروغ گوئی پرمبنی منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے ایک طرف اپنا ووٹ بنک بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری طرف اقوام عالم کی آنکھوں میں بھی دھول جھونکی کوشش کی جارہی ہے حاصل کرنے کی جو کہ خلاف حقائق عمل اور قابل مذمت فعل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

Related Articles

Back to top button