سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں 2 اکتوبر کو منعقد ہونے والی نئے عدالتی سال کی تقریب سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کا خطاب

مظفرآباد(پی آئی ڈی) نئے عدالتی سال 2023-24 کی تقریب سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا خطاب۔نئے عدالتی سال کی تقریب میں جسٹس خواجہ محمد نسیم سینئر جج سپریم کورٹ، جسٹس رضا علی خان جج سپریم کورٹ، خواجہ محمد مقبول وار ایڈووکیٹ جنرل، راجہ طارق جاویدچئیرمینسروس ٹربیونل، شیخ راشد مجیدچئیرمین اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو، راجہ راشد نسیم چئیرمین انوائرنمنٹل ٹربیونل، خالد یوسف چوہدریکسٹوڈین متروکہ املاک،، راجہ محمد ندیم ایڈووکیٹ وائس چئیرمین بار کونسل، زبیر راجہ ایڈووکیٹ صدر سپریم کورٹ بار، حامد خان ایڈووکیٹ صدر ھائی کورٹ بار، راجہ آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ صدرسنٹرل بار کامران طارق ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور، سینئر وکلائکی کثیر تعداد کے علاوہ محت

مہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ رکن قانون ساز اسمبلی، سیکرٹری محکمہ اطلاعات اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ قانون نے شرکت کی۔ افتتاحی خطاب میں ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز صاحبان کی جانب سے مفاد عامہ کے مقدمہ میں احکامات اور ہدایات صادر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر نے تمام وکلاء اور شرکائے تقریب کو خوش آمدید کہتے ہوئے نئے جوش اور ولولے کے ساتھ فراہمی انصاف کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی تلقین کی۔ انھوں نے کہا کہ محدود وسائل کے با وجود ہماری عدلیہ نے تاریخ ساز فیصلے صاد رکئے ہیں جس سے عوام میں اطیمنان کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔۔ سپریم کورٹ بار کے صادرزبیر راجہ ایڈووکیٹ نے بھی سپریم کورٹ کے اہم فیصلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو سراہا۔ وائس چئیرمین بار کونسل راجہ محمد ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کا عدالتی نظام انتہائی اعلیٰ ہے۔ سپریم کورٹ میں پرانے مقدمات پنڈنگ نھیں ہیں جو ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔ انھوں نے بلڈنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نئی تعمیر ہونے والی عدالتی عمارتوں میں عوام کے لئے واش روم اور بیٹھنے کے سہولیات کے ساتھ ساتھ وکلا کے لئے کیفے ٹیریا اور بیٹھنے کی جگہ کو لازمی طور پر زیر غور لایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ بار کونسل نے ہمیشہ سے آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے۔۔سپریم کورٹ کے فیصلے قابل ستائش ہیں۔ آخر میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جناب جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے خطاب فرمایا جس کی جھلکیاں بذیل ہیں:-

مزید خبریں