ڈی ایچ او نگر کا تبادلہ روکا جائے،سجاد شیرالیاٹ

نگر(بیورو رپورٹ)سجاد شیر الیاٹ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نگر نے کہا ہے کہ نگر سے ڈی ایچ او کا تبادلہ ایک ایسے وقت میں کرنا جس دوران ضلعے میں بھرتیاں ہورہی ہو کئی سوالات جنم لے رہی ہیں بعض سیاست دانوں کا اس بابت دلچسپی اور بے جا پھرتی سے پتہ چلتا ہے

کہ یہ لوگ من پسند و اپنوں کو نوازو پالیسی پر چلنے کی تیاری میں ہاتھ دھو کے بیٹھے ہیں اسی لئے ہم ارباب اختیار سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ ڈی ایچ او نگر کا تبادلہ روکا جائے اور نئی بھرتیوں تک تبادلہ نہیں کیا جائے۔اگر ڈی ایچ او نگر کا کسی اور ضلع تبادلہ کیا گیا تو سمجھ لیں کہ بھرتیوں میں گھپلے کئے جائینگے جس کے بعد کے حالات کی زمہداری یہی چند نا اہل سیاست دان ہونگے جو نگر کے حقداروں سے حق چھین کے اپنوں کو نواز دینگے جس سے بے روزگاروں میں احساس محرومی بڑھے گا اور حالات کسی اور رخ اختیار کرینگی۔

مزید خبریں