لکڑی چوروں کو پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے تکلیف ہو رہی ہے،امان بونجوی

گلگت (پ،ر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر امان بونجوی نے کہا کہ ترجمان وزیراعلیٰ کے تکلیف کا ہمیں مکمل اندازہ ہے اور وزیراعلیٰ کے ترجمان کی تکلیف کو اچھی طرح سمجھ بھی رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا ترجمان پیپلزپارٹی کے ورکر کنونشن کے بارے میں عوام کو بتانے کے بجائے لانگ مارچ کے نام پر گلگت بلتستان سے لکڑی اور گندم کے آٹے کو چوری کر کے اسلام آباد لیجانے والے لکڑی چوروں کے بارے میں قوم کو آگاہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت امجد ایڈوکیٹ کی مقبولیت

ور گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے کامیاب ورکر کنونشن کے انعقاد ست بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر امان بونجوی نے مزید کہا کہ نام نہاد ترجمان اپنی تنخواہ بڑھانے اور وزیراعلیٰ کی خوش نویدی حاصل کرنے کیلئے میڈیا میں بیانات دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے شاندار ورکر کنونشن کیا ہے اور ورکر کنونشن جلسوں میں بدل گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے تحریک انصاف کا ساتھ چوڑ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی وزراء نے گلگت بلتستان حکومت کے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر بھی سو لوگوں کے ساتھ خالی بسوں میں جھنڈے لگا کر اور خالی بسوں میں لکڑی چوری کر کے اسلام آباد گئے تھے جس کو پوری قوم نے دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گھڑی چور اور لکڑی چوروں کو پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے تکلیف ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ علی تاج پیپلزپارٹی کی فکر کرنے سے اپنی پارٹی کی فکر کرے کیونکہ علی تاج کی پارٹی میں اب صرف ون مین شو ہے ایک صدر ہے باقی پوری کابینہ کا خدا حافظ ہے۔

مزید خبریں