گلگت(خصوصی رپورٹ) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے قراقرم کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ کے جنرل منیجر غلام محمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان کو جنرل منیجر نے ادارے کے متعلق تفصیلات سے اگاہ کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ کے سی بی ایل گلگت بلتستان کا ایک بہترین اثاثہ ہے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جی ایم قراقرم کوآپریٹو بینک سید غلام محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم بینک کے نئے برانچ کو ایسے علاقے میں بھی اوپن کرے یہاں بینکنگ کا نظام میسر نہیں ہے وہاں بھی مزید برانچز تعمیر کرنے کے لیئے فوری اقدامات کرے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید ک
ا کہ ادارے کو مزید مضبوط کرنے کے لیئے بینک سٹاف کو میرٹ پر شفلنگ کرے تاکہ ملازمین کو بھی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کے سی بی ایل نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بہت سارے افراد کو روزگار فراہم کیا ہے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں بھی بہترین کردار ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے جنرل منیجر کو کہا کہ وہ جلد از جلد کے سی بی ایل کا گُلتری میں برانچ کا افتتاح کرے اور گلگت بلتستان کے مزید شہریوں میں بھی کے سی بی ایل کی سروسز کو تیز کیا جائے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ کے سی بی ایل ہماری قومی اثاثہ ہے اس اثاثے کی حفاظت ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔ اس موقعے پر جی ایم قراقرم کوآپریٹو بینک سید غلام محمد نے گورنر گلگت بلتستان کو بینک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بینک کو نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس وقت بینک کا آئی ٹی کا نظام کو فعال کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بینک کی شروع دن سے یہی ترجیح رہی ہے عوام کو بہترین سروس فراہم کیا جائے الحمد اللہ جس پر ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔ جی ایم قراقرم کوآپریٹو بینک نے گورنر گلگت بلتستان کو قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعلیم فنانس لون اور ٹوریزم لون کے اسیکم سے بھی آگاہ کیا اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروایا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us