حافظ حفیظ الرحمن کا خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

گلگت(پ۔ر)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رب کائنات نے اس دنیا میں کوئی چیز نامکمل یا ادھوری نہیں بنائی۔بظاہر نامکمل نظر آنے والی ہر شے اپنے اندر ایک الگ کائنات اور اپنے زات میں گوہر و نایاب سموئے ہوئے ہوتی ہے۔بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ ان افراد کی اہمیت اور افادیت سے عاری ہے۔ہم ابھی تک ان افراد کو کارآمد شہری نہیں بنا سکے۔اللہ تعالیٰ بظاہر جن افراد کو کسی کمی سے دوچار کر بھی دیتے ہیں تو انہیں بدل کے طور پر کسی اور ایسی صلاحیت سے نوازتے ہیں جو عام لوگوں میں نہیں پائی جاتی۔ ایسی صلاحیتوں کو نکھار کر معاشرے میں یہ افراد بلند مقام پا سکتے ہیں۔بس ذرا سی توجہ, مواقعے اور حوصلہ دیا جائے تو یہ س

ہم کو حیران کرنے والی صلاحیت رکھتے ہیں۔3 دسمبر کو خصوصی افراد کا عالمی دن منانے کا حقیقی اور عملی مقصد شہروں اور دیہاتوں میں موجود سہولیات کو تمام افراد بشمول خصوصی افراد کیلئے یکساں اور مفید بنانا ہے۔خصوصی افراد کی تعداد اور حالت کی درست معلومات اکھٹی کرنا اور مکمل مواقعے اور سہولیات فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ سابقہ پانچ سالہ عوامی حکومت کے دوران گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کی بہتر زندگی کیلئے اہم قانون سازی کی گئی۔بحالی کے اہم اقدامات تجویز کئے گئے اور ان پر عملدرآمد کا آغاز کیاگیا۔ لیکن بدقسمتی سے موجودہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت نے اس اہم عملی قانون سازی اور اقدامات کو آگے نہیں بڑھایا۔ جس کی خصوصی افراد کو نقصان اٹھانا پڑا۔خصوصی افراد کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ہم خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ آئندہ جب بھی عوام کی تائید سے حکومت کا موقع ملا۔عملی اقدامات کو آگے بڑھائینگے اور خصوصی افراد کو معاشرے میں برابر کا مقام اور مواقعے دینے میں اپنا عملی کردار ادا کرینگے۔ ہم خصوصی افراد کی حقوق کیلئے عملی کردار ادا کرنے والی تمام تنظیموں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ان تنظیموں میں کام کرنے تمام شخصیات خصوصاً امجد ندیم,ارشاد کاظمی حسن بلتی, رفیع اللہ,تسلیم عباس صاحبہ۔ رفعت کمال صاحبہ اور دیگر اہم شخصیات کی مدبرانہ قیادت، خلوص اور سچے جذبوں کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں تمام شخصیات اسی جذبے،لگن اور حوصلے سے خصوصی افراد کی حقوق کی جدو جہد جاری و ساری رکھیں گے۔

مزید خبریں