بجلی فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط

گلگت(پ،ر)پبلک ریلیشن افس محکمہ برقیات گلگت سکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں ترجمان تجمل حسین مغل نے تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوے بتایا ہے کہ سکریٹری برقیات افس گلگت میں سکریٹری برقیات ظفر وقار تاج اور یورپین نجی کمپنی کے ڈایریکٹر ہارث بھٹی نے اج باقاعدہ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں صوبای حکومت کی خصوصی دالچسپی اور محکمہ برقیات کی انتھک محنت کی بدولت ایک اھ

سنگ میل کا اغاز ہوچکا ہے محکمہ برقیات گلگت بلتستان اور نجی کمپنی جیکب آرون (JACOB AROON International Ventures) کے مابین ڈویل فیول کے زریعے پندرہ سال تک 180 میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے کی گزشتہ دنوں صوبای حکومت نے منظوری دے دی تھی معاہدے کے مطابق پرائیویٹ کمپنی پندرہ سال تک گلگت، سکردو، چلاس، ہنزہ نگر اور استور میں بجلی فراہم کرنے کی پابند ہوگی جس کے بعد تمام مشینری صوبائی حکومت کی ملکیت ہو جائے گی۔ نجی شعبے کیساتھ بجلی کی فراہمی کا یہ پہلا باقاعدہ معاہدہ ہے اور کمپنی تین ماہ کے بعد بجلی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کریگی جس سے ماضی میں گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا صفایا ہوگا بعدازاں نیشنل گریڈ اسٹیشن کے قیام کے بعد یہاں سے زاید بجلی ملک کے دیگر اضلاع کو فراہم کیا جاسکے گا اور حکومت کے ریونیو میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں