گلگت(پ،ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خلد خورشید کی خصوصی کاوشوں کے سبب سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظور کردہ تاریخی گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان پر عملدرآمد جاری۔ *داریل، تانگیر ایکسپریس وے* کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی کے لیے کنسلٹنسی کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔یہ معاہدہ محکمہ ورکس (پی ایم یو) اور ایم ایم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان کھنبری اور بونر میں سڑکوں کے ساتھ داریل اور تانگیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے تفصی
ی ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ تمام 4 پیکجوں کا سروے کرنے، تفصیلی ڈیزائن، ٹینڈر دستاویزات کی تیاری اور مجموعی پروجیکٹ مینجمنٹ کے ساتھ تعمیر کی نگرانی کے عمل کا بغور جائزہ لے گا۔ان سڑکوں کی کل لمبائی 81.6 کلومیٹر ہے اور جب یہ سڑکیں تعمیر ہو جائیں گی تو یہ سڑکیں تانگیر، داریل، کھنبری، بونر اور چلاس ریجن کی وادیوں کے لیے ترقی کی ایک بڑی سنگ میل ثابت ہوں گی۔واضح رہے کہ ایم ایم پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ سب سے بڑی کثیر الشعبہ مقامی کنسلٹنسی فرموں میں سے ایک بہترین فرم ہے، جو پاکستان بھر میں سرکاری اور نجی شعبوں کو منصوبہ بندی، انجینئرنگ اور انتظامی خدمات کی مکمل معاونت فراہم کرتی ہے۔یہ تجربہ کار فرم 1000 سے زیادہ پیشہ ور عملہ، 36 سال کا تجربہ، 100 پلس کلائنٹ بیس کے ساتھ،500 سے زیادہ پروجیکٹس، پانی، بجلی، شہری اور بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل،سماجی شعبوں میں فزیبلٹی اسٹڈیز، ڈیزائن، تعمیراتی انتظام، نگرانی، آپریشن، دیکھ بھال، ادارہ جاتی عمارت اور تربیت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us