اسلام آباد: حکومت سازی کے لیے شہباز شریف نے وفد کی صورت میں آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کی ہے حکومت بنانے کی پیشکش کی جس پر پیپلز پارٹی نے پیشکش پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے
یئرمین بلاول اور شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔ وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان ایک بار پھر حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ یہ پڑھیں : حکومت سازی، نوازشریف اورآصف زرداری کی ملاقات بے نتیجہ رہی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری کو نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور بات چیت آگے بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات میں الیکشن کے بعد نمبر گیم پر مشاورت ہوئی، مل کر حکومت بنانے اور دیگر آپشنز پر تبادلہ خیال ہوا اور آزاد امیدواروں سے دونوں جماعتوں کے رابطوں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us