غذر(پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی ضلع غذر کی نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا اس سلسلے میں تمام تحصیلوں سے چار چار ایکشن کمیٹی کے ممبران پر مشتمل 20 رکنی کور کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے بعد کور کمیٹی کے ممبران نے نئے عہدیداروں کا انتخاب بذریعہ الیکشن کیا گیا جس کے مطابق مقصد شاہ کو چیئرمین ایکشن کمیٹی غذر، گوہر شاہ ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ وائس چیئرمین، شیرحوس ایڈوکیٹ جنرل سکرٹری، شیرنادر شاہی
رجمان، اعظیم شاہ پریس انفارمیشن سکرٹری جبکہ موسیٰ مدد فنانس سکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ نسیمہ شائق کو خواتین ونگ کا چیف ارگنائزر منتخب کیا گیا۔اجلاس میں کور کمیٹی میں یاسین کی نمائندگی اسلم انقلابی،پیار علی، کریم ایڈوکیٹ، عدنان محمد، پونیال سے نظرب شاہ، طاہر علی طاہر، مقصد شاہ، ایڈوکیٹ عارف، اشکومن سے اعظیم شاہ، عابد دکھی، نسیمہ شائق، احمد علی شاہ، پھنڈر سے خان اکبر خان، حاصل مراد، شاہ حسین، شیرحوس جبکہ گوپس سے موسیٰ مدد، لطیف ایڈوکیٹ نے ٹیلی فونک شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کونسل غذر بھی تشکیل دی گئی جس میں اسلم انقلابی، ادینہ محمد، طاہر علی طاہر، ایڈوکیٹ عارف، نظرب و دیگر شامل ہے۔ اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر غذر کے بنیادی مسائل غذر شندور روڑ میں کمپنسیشن، لیزز کا مسئلہ، خالصہ سرکار، ایس سی او سمیت دیگر مسائل پر بہت جلد تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us