جنگلات کا غیر قانونی کٹاؤکو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت

گلگت(محاسب نیوز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے ڈسٹرکٹ آفیسر فرنیٹر کانسٹیبلری گلگت بلتستان عبدالحمید نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے فرنٹیر کانسٹیبلری کی گلگت بلتستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف ادوار میں امن وامان سمیت تفویض کردہ فرائض ایف سی کے جوانوں اور آفیسران نے احسن طریقے سے ا

جام دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فرنیٹر کانسٹیبلری کو محکمہ جنگلات کی معاونت کیلئے ذمہ داری دی گئی ہے جس کے مثبت تنائج سامنے آرہے ہیں۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ آفیسر فرنیٹر کانسٹیبلری گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ اور ترسیل کو روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ غیر قانونی لکڑی کی ترسیل اور کٹاؤ کو مکمل طور پر روکا جاسکے اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فرنیٹر کانسٹیبلری گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ امن وامان سمیت جنگلات کے غیر قانونی ترسیل کو مکمل طور پر روکا جائے گا۔

مزید خبریں