یاسین میں بھاری برقی الات کی خردوفرخت پرپابندی عائد

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن یاسین حسین شاہ نے یاسین میں بجلی کی موجودہ بحرانی صورت حال پر قابوں پانے کے لے یاسین بھر میں تین مہنوں تک بھاری برقی الات کی استعمال سمیت خردوفرخت پر دفعہ144نافذ کرتے ہوے

مکمل پابدی عائد کیا۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر یاسین کے دفترسے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یاسین کے ندی نالوں میں پانی کی بہاوں میں کمی کے باعث بجلی کی موجودہ پیداواری صلاحیت میں بہت حد تک کمی ہوئی ہے جس باعث بجلی کی ترسیل متاثرہوگئی ہے جبتک یاسین کے ندی نالوں میں پانی کی بہاو میں اضافہ نہیں ہوتا اس وقت تک بجلی کی ترسیل کو بحال کھنے کے لے یاسین بھر میں برقی الات کے استعمال اور خردوفرخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی جاتی ہے۔

مزید خبریں