گلگت(محاسب نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سانحہ ہڈور کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ہڈور انتہائی قابل تکلیف اور قابل مذمت دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ حکومت گلگت بلتستان شہداء کے لواحقین
ور زخمیوں کے ساتھ پہلے دن سے کھڑی ہے۔ اس دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث اصل مجرموں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اب تک 3 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر مجرموں کی گرفتاری کیلئے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کوشاں ہیں۔ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث تمام مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ بزدلانہ فعل ہے جس میں بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی وزیر داخلہ اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی فتح اللہ خان نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیکس تقسیم کئے اور شہداء کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us