گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی امن سے مشروط ہے،فورس کمانڈر

گلگت (خصوصی رپورٹ) فورس کمانڈر ایف سی این اے گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا ہی کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی امن سے مشروط ہے اور بہترین امن و امان سے ہی عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ریاست کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے کھلاڑیوں کو چاہیئے اپس میں محبتوں کو فروغ دیں اور عوام کو پائیدار قیام امن کے ساتھ بھاء چارگی ماحول کے فروغ کے لیئے کلیدی کردار ادا کریں پاک فوج بھاء چارگی ماحول کو فروغ دینے کے لیئے گلگت بلتستا

میں پولو,فٹبال سمیت تمام کھیلوں کا انعقاد ہر صورت یقینی بنائیں گے فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے ڈی جی جی بی سکاوٹس پولو ٹورنامنٹ کے رنگارنگ اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو گلگت بلتستان کی ثقافت اور ہر طبقے کے لوگ پیار و محبت سے دیکھتے ہیں زہنی نشونما کے لیئے صحت مندانہ سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں جہاں کھیلوں کے گراونڈ اباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال بھی ویران ہوجاتے ہیں کھلاڑی امن کے سفیر ہیں کھیلوں کے فروغ کیساتھ پائیدار قیام امن کے لیئے کردار ادا کریں اور پیار محبتوں کو فروغ دیں پاک فوج صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھاے گء اخر میں مہمان خصوصی نے ونر رنر ٹیموں سمیت بہترین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد کیش پرائز انعامات تقسیم کیئے اور بہت جلد بین الصوباء سطح پر پولو سمیت دیگر کھیلوں کے انعقاد کا اعلان کیا عوامی حلقوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوے خراج تحسین پیش کیا

مزید خبریں