گلگت(پ،ر)گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس،912.054 ملین روپے لاگت کے 23 منصوبے منظور،اجلاس میں جن منصوبوں کی منظورہ دی گئی ان میں معدنیات، صنعت و تجارت،سیاحت، کھیل و ثقافت،پانی کا انتظام و آبپاشی،زراعت، لائیو سٹاک و فشریز،مقامی حکومت و دیہی ترقی اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکر
ٹری ڈیولپمنٹ عزیز احمد جمالی کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں معدنیات، صنعت و تجارت کا ایک منصوبہ،سیاحت، کھیل و ثقافت کے 2،پانی کا انتظام و آبپاشی کے پانچ منصوبے،لائیو سٹاک و فشریز کا ایک منصوبہ،مقامی حکومت و دیہی ترقی کے 3 اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔چیئرمین GB-DDWP میٹنگ و ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان نے کہا کہ یہ منصوبے، جوں ہی نافذ ہو جائیں گے تو عام لوگوں کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت مفاد عامہ کے منصوبوں پر خصوصی دلچسپی لے رہی ہے،گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیح ہے۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us