سیکرٹری ایس ڈی ایم اے چوہدری لیاقت علی نے ضلع بھمبر کا دورہ کیا انہوں نے ترکی ,شام لبنان زلزلہ متاثرین کے لیے جمع ہونے امداد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی

بھمبر (پی آئی ڈی)سیکرٹری ایس ڈی ایم اے چوہدری لیاقت علی نے ضلع بھمبر کا دورہ کیا انہوں نے ترکی ,شام لبنان زلزلہ متاثرین کے لیے جمع ہونے امداد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی,اجلا س میں ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود جرال,ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان,ایس ڈی ایم محمد عیص بیگ, ڈی ایس پی چوہدری اظہر اقبال,اے ڈی ریسکیوراجہ شوکت حسین.ناز و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں

محکمانہ امور سے متعلق بریفنگ کے بعدامدادی کمیپ کا دورہ کیا, ڈی سی آفس ریسکیو 1122 دفتر کادورہ کیا انہوں نے کہا ترکی ہرمشکل حالات میں کشمیریوں کا ساتھ دیا اس مشکل گھڑی میں ان کو اکیلے نہیں چھوڑنا جتنی امداد ہو سکے وہ اکھٹی کرنی ہیں اور اس لحاظ سے سول سوسائٹی , این جی اوز اور سکول کالجزو دیگر تمام مکاتب فکر سے امداد جمع کی جائے. کیمپ میں موجود اپنے جتنے بھی عزیز و اقارب ہیں وہ زیادہ سے زیادہ امداد اکھٹی کریں تاکہ متاثرین زلزلہ کو بھیج سکیں اس کے علاوہ انہوں نے ریسکیو 1122 سول ڈیفنس اور ایس ڈی ایم اے دفتر کا دورہ کیا درپیش مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی انہوں نے کہاکہ کنٹرول روم ایکٹیو ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اس جگہ پر پہنچا جا سکے.بم ڈسپوزل سکواڈ,ریسکیو ٹیمز متحرک رہیں.

مزید خبریں