سیاحوں کے لئے خوشخبری ناران روڈ 6ماہ بعد ٹریفک کے لئے بحال

بالاکوٹ (بیوروررپوٹ تحصیل بالاکوٹ کے پر فضا سیاحتی مقام ناران کو 6ماہ کی بندش کے بعد ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا سیاح عیدالفطر پر ناران جاسکیں گے اس سلسلہ میں چئیرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر ایمل زمان خان اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق خان نے بتایا کہ شاہراہ کاغان جو حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد وادی کاغان کے مختلف مقامات پر بھاری گلیشئیر آنے کے بعد بند ہوگی تھی گزشتہ روز ناران تک بحال کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ناران روڈ کھلنے ک

بعد نہ عیدالفطر پر نہ صرف سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی بلکہ ہزاروں بے روزگار ہونے والے افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر ائیں گے گزشتہ روز این ایچ اے کے تعاون سے روڈ کو بحال کیا گیا انھوں نے کہا کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹاف ناران بھیجا جارہا ہے تاکہ وہ سیاحوں کو عید پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا سکیں ڈاکٹر ایمل زمان خان نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کے لیے پہلے بھی اقدامات اٹھائے گے ہیں اب بھی بھرپور اقدامات اٹھائیں گے اس سال ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ ناران بازار میں ٹریفک کا مسئلہ نہ ہو جبکہ ناران سے اوپر بابو سر ٹاپ تک روڈ کھولنے کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران سیٹھ مطیع اللہ اور حسن دین نے این ایچ اے حکام اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنے وعدہ کے مطابق عید سے قبل سیاحتی مقام ناران تک روڈ کو کھول دیا ھے جس سے سیاحت سے وابستہ کاروباری لوگوں کے روزگار کھلیں گے اور سیاحتی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا

مزید خبریں