بی جے پی حکومت نے منی پور کو میدان جنگ بنا دیا ہے، کانگریس

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے منی پور کو میدان جنگ بنا دیا ہے اور وزیر اعظم مودی کے پاس ریاست کا دورہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکار جن کھرگے نے ایک بیان میں منی پورکی ابتر صورتحال پر نریندر مود

کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اس تباہی پر قابو پانو کے پہلے قدم کے طور پر بی جے پی کے نااہل وزیر اعلیٰ کوہٹا دیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کو ہتھیار بنایا گیا ہے ۔ کھرگے نے کہا کہ منی کے عوام 147دن سے تکلیف میںمبتلا ہیں لیکن وزیر اعظم مودی کے پاس ریاست کا دورہ کرنے کاوقت نہیں ہے ۔ریاست میں جاری تشدد نے پورے ملک کو ہلا کے رکھ دیا ہے ، طلبا ءکو نشانہ بنائے جانے کی بھیانک تصاویر سامنے آئی ہیں ، خوبصورت ریاست کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیاگیا ہے اور یہ سب کچھ بی جے پی کی وجہ

مزید خبریں