چیف کورٹ نے مختلف نوعیت کے 33مقدمات کے فیصلے سنا کر نمٹا دیئے
چیف کورٹ کے ڈویژن بنچ چیف جسٹس علی بیگ سربراہی میں جسٹس ملک عنایت الرحمن نے 13 مقدمات کے فیصلے سنا کر نمٹا دیے

گلگت (پ،ر)گلگت بلتستان چیف کورٹ نے گلگت اور سکردو میں سنگل اور ڈویژن بنچوں کے ذریعے دیوانی و فوجداری نوعیت کے مجموعی 33 مقدمات کے فیصلے سنا کر انہیں نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق، چیف کورٹ کے ڈویژن بنچ نے، جس کی سربراہی چیف جسٹس علی بیگ نے کی جبکہ جسٹس ملک عنایت الرحمن اس کے رکن تھے، 13 مقدمات کے فیصلے سنا کر نمٹا دیے۔اسی طرح، جسٹس جہانزیب خان نے گلگت میں سنگل بنچ کے طور پر دیوانی و فوجداری نوعیت کے 12 مقدمات کے فیصلے صادر کیے۔مزید برآں، سکردو رجسٹری میں جسٹس جوہر علی خان نے سنگل بنچ کی حیثیت سے دیوانی و فوجداری پر مشتمل 8 مقدمات کے فیصلے سنا کر نمٹائے۔چیف کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں عدلیہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا، فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عدالتی اصلاحات، مقدمات کے بروقت فیصلے اور انصاف کی تیز رفتار فراہمی عدلیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔




