مظفرآباد

یاسین ملک کی زندگی کو خطرات اقوام متحدہ نوٹس لے، فاروق حیدر

مظفرآباد(محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی زندگی کو لاحق خطرات پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ نوٹس لے سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیرمستقل رکنیت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاے کشمیری رہنماوں کو منظر عام سے ہٹانے کے ہندوستان کے دیرینہ منصوبے کے راستے میں مزاحمت پسند عوام رکاوٹ ہیں جنہوں نے جان مال عزت و آبرو کی قربانیاں دیکرتحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے حریت رہنمایاسین ملک کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مگر انہیں افضل گورو کی طرح ہندوستان کے عوام بلکہ ہندو انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پھانسی دینے کا ہندوستانی منصوبہ ہے آج ہندوستان کے اندر مسلمانوں پر ظلم بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ان کی جان،مال،کاروبار سب کچھ تباہ کیا جارہا ہے کوئی ایک مسلمان بھی ہندوستان میں خودکو محفوظ تصور نہیں کرتا جو بی جے پی یا مودی کے حمایتی ہیں وہ بھی ڈرکے مارے کہ کہیں مارے نا جائیں ہندوستان کے اندر بڑے کاروباری،بااثر مسلمانوں کی فہرستیں تیار کی گئی ہیں جن کی املاک کو مختلف بہانوں سے نشانہ بنایاجارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں چھ سالوں سے جیل بنی وادی میں بھی تحریک مزاحمت زندہ ہے پاکستان کی جانب سے مئی میں ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں انہیں یقین ہے کہ ان کی منزل اور مستقبل پاکستان نہ صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ دفاعی،معاشی محاذ پر اس کی ترقی کی دنیا معترف ہے اپنے ایک بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیری قوم کے عزم کو ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدلتے زمینی حالات اور بھرپور طاقت کے استعمال کے باوجود توڑنے میں ناکامی سے اندرونی توجہ ہٹانے کے لیے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دلواکر افضل گورو کی طرح مودی عوام کو مطمن کرنا چاہتا ہے مگر اب صورتحال بدل چکی ہے پاکستان اب سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہے معرکہ حق کے بعد دنیا اب پاکستان کی بات سنتی ہے ہم اسی لیے کہتے تھے کہ ایک مظبوط مستحکم اور توانا پاکستان کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے ملک مشکل حالات سے نکل آیا اب وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی بھرپور محنت او ر قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی سرپرستی میں ملک شاندار ترقی کررہا ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تینوں مسلح افواج؎کی دفاعی محاذ پر شاندار فتوحات نے دشمن کے دل میں دھاک بٹھا دی ہے ہندوستان ابھی تک زخم چاٹ رہا ہے معرکہ حق نے دنیابھر میں کشمیر کے مسلے کو دوبارہ اجاگر کیا پاکستان کی قیادت نے بھرپور جرات کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

Back to top button