ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ جعلی قوم پرستی رہی ہے،وزیر اعلیٰ

گلگت(محاسب نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سونی جواری پبلک پالیسی سنٹر اور ای پی اے کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں الائنس فار کلائمیٹ ایکشن پر پالیسی ڈئیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا بھر کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، اس کے مضر اثرات سے ماؤنٹین کمیونٹی سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے۔ ایکو سسٹم کا سائیکل بری طرح متاثر ہورہاہے، زراعت سمیت پورے ملک میں پانی کا انحصار ماؤنٹین کمیونٹیز پر ہے کیونکہ یہ واٹر ٹاؤرز پر ہے، بدقسمتی سے موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلگت بلتستان کا درجہ حرارت بھی تیزی سے ب

ھ رہاہے، جس کی وجہ سے گلیشیرز پگھل رہے ہیں، دریاؤں میں پانی کم ہورہاہے، جنگلات تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔ گلگت بلتستان نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں اور گلگت بلتستان میں رہنے والوں کو سخت موسم کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متبادل توانائی کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے جنگلات کٹ رہے ہیں۔ مقامی کمیونٹی کی شراکت کیساتھ ہی دیرپا ترقی اور جنگلات کا تحفظ ممکن ہے، جس کی مثال جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ٹرافی ہنٹنگ کا اقدام انتہائی کامیاب رہا۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہاکہ مستقبل میں فوڈ سیکورٹی کا چیلنج درپیش ہوسکتا ہے، جس کیلئے ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پہلی مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی پالیسی پر کام ہوا ہے۔ زرعی شعبہ گلگت بلتستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس شعبے میں خودکفالت کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں اور حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں صحیح معنوں میں سیاسی نظام کا آغاز 2009سے ہوا، ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ جعلی قوم پرستی اور جعلی فرقہ پرستی رہی ہے، دیگرصوبوں اور آزاد کشمیر میں اس قسم کی رکاوٹیں نہیں رہی اس لئے وہاں پر پالیسیز بنائے گئے اور عملی اقدامات کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ گلگت بلتستان کیلئے موسمیات کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کلائمیٹ چینج کی وزارت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جلد کلائمیٹ چینج کی وزارت کا قیام عمل میں لایاجائے گا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بروقت موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے پیش نظر دنیا بھر میں آگاہی پیدا کی اور

مزید خبریں