غذرمیں ناقص غذاء سے پیدا ہونی والی بیماریوں سے متعلق آگاہی دینے کے حوالے سے تقریب

غذر۔ (پ۔ر) ناقص غذا اور غذائیت سے پیدا ہونی والی بیماریوں کے تدارک اور روک تھام کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگا۔(سن یونٹ) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ضلع غذر گاہکوچ کے مقامی ہوٹل میں ناقص غذاء سہل پسند زندگی سے پیدا ہونی والی بیماریوں سے متعلق آگاہی دینے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (سن یونٹ) کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادر شاہ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا اور ناقص

خوراک سے پیدا ہونی والی بیماریوں کے عوامل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔محمد عالم ڈپٹی چیف سوشل سیکٹر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناقص غذاء سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے اور انکی روک تھام کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امور خانہ داری میں بہتر غذا اور غذائیت سے متعلق تعلیم اور آگاہی دینے سے ہی اس اہم مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ تقریب سے اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر دادو خان نے خطاب کرتے ہوئے AKDN کے ذیلی اداروں کی کارکردگی پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی۔ ایچ۔ او غذر افضل سراج نے اپنے خطاب میں غذا اور غذائیت سے متعلق پیدا ہونی والی بیماریوں اور انکی روک تھام کیلئے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں لائن ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں اور ضلع بھر سے مختلف تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی اور باہمی مشاورت سے اپنی قیمتی آراء اور سفارشات مرتب کی۔

مزید خبریں