گلگت(پ،ر) ڈپٹی کمشنر/ کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کورٹ کیسز اور زمینوں کے معاوضات کے کیسز کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت،تحصیلد ار گلگت، ڈی کے، سکیٹر تین کے مجسٹریٹ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے کلکٹر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ میں کیسز چل رہے ہیں ان کیسز کے متعلق پیراوائس کمنٹس کو جلداز جلد مکمل کر کے کورٹ کو فراہم کرینگے اور عوام الناس کے معاوضیات کے کیسز کو جلداز جلد نمٹا یا جائے گا۔ کورٹ کیسز کے حوالے سے اسس
نٹ کمشنر عملدرآمد گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو پیر ا وائس کمنٹس کے حوالے سے ارسال کئے گئے ہیں اور جواب ابھی تک نہیں آئیں ہیں جس کی وجہ سے کورٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ کلکٹر گلگت کو اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے معاوضات کے کیسز کو جلداز جلد حل کرکے کاغذات تیار کر رہے ہیں جو جلداز جلد کلکٹر آفس ارسال کئے جائینگے اور کورٹ کیسز کے پیر ا وائس کمنٹس کو بھی جلداز جلد ارسال کئے جائینگے اور چند کیسز کو کورٹ ارسال کئے گئے ہیں۔ کلکٹر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن گلگت کے کورٹ کیسز کو جلداز جلد روپوٹس کو مرتب کر کے پیش کریں اس کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے زمینوں کے معاوضات کو بھی جلداز جلد نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ کلکٹر گلگت نے سب ڈویژ ن دنیور اور سب ڈویژن جگلوٹ کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلداز جلد کورٹ کیسز کے پیرا وائس کمنٹس کو جلدازجلدمکمل کر کے کلکٹر آفس ارسال کریں اس کے علاوہ عوام الناس کے زمینوں کے معاوضات کے کیسز کو بھی جلداز جلد نمٹاکر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us