سکردو(پ،ر)ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، ایس ڈی پی او سٹی، محکمہ برقیات و واپڈا کے ایس ڈی او، اورسیرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کی موجودہ صورت حال اور بل بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی کنکشن، بجلی بل
قایاجات کی ادائیگی، بھاری برقی آلات پر پابندی کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دی گئی جس میں مجسٹریٹ، ایس ڈی پی او اور برقیات کے ایس ڈی او ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سکردو کے تینوں سب ڈویژن میں قائم کردہ کمیٹیاں میونسپل لیول اور یونین کونسل لیول پر بجلی ایکٹ 1910 کے تحت کام کرینگے۔ اس حوالے سے میونسپل ایریا میں سات ٹیمیں، حسین آباد تا سرمک دو, سب ڈویژن گمبہ میں چھے اور سب ڈویژن روندو میں چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن لیول پر کمیٹیوں کی قیادت کرینگے تاکہ عوام الناس کو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع سکردو میں دفعہ 144 کے تحت بھاری برقی آلات کے فروخت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ تاکہ بجلی کی کم سے کم استعمال کو یقینی بنا کر عام لوگوں تک بجلی میسر ہو سکے۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us