گلگت(پ،ر)سی ای او صحت انصاف کارڈ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات!اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پروگرام چیرمین عمران خان کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ چیرمین عمران خان نے گلگت بلتستان کے لیے خصوصی طور پر صحت انصاف کارڈ کی یو
یورسل کوریج منظور کی جس سے صوبے کے تمام خاندان سالانہ دس لاکھ تک مفت علاج معالجے کے مستحق ہوئے۔ اب تک ہزاروں مریض صحت انصاف کارڈ سے مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔ وزیراعلی خالد خورشید نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں شعبہ صحت میں تاریخی اصلاحات متعارف کروائے جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ اعلی سطحی صحت اصلاحات کمیٹی مزید اہم اصلاحات و اقدامات پر کام کر رہی ہے۔ صحت انصاف کارڈ پروگرام کے سی ای او اور ٹیم نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو صحت انصاف کارڈ کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کے لئے اب تک دی جانے والی علاج معالجے کی مفت سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us