گلگت بلتستان

مرکزی انجمن امامیہ GBکی مولانا قاضی نثار احمد پر فائرنگ کی واقعے کی مذمت

گلگت(پ ر) مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے امیراہل سنت والجماعت گلگت بلتستان و خطیب جامع مسجد قاضی نثار احمد صاحب کی گاڑی پر فائرنگ واقعے کی مذمت کی جاتی ہے اور یہ افسوسناک دھشتگردی کا واقعہ علاقے کے پُرامن ماحول کو تباہ کرنے کی مزموم سازش ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے گلگت بلتستان کے عوام، تمام مکاتبِ فکر کے علماکرام اور سماجی طبقات نے باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارے کی بنیاد پر خطے کو ایک پُرامن و باوقار وادی میں تبدیل کیا تھا۔ جس کوبعض شرپسند اور نادیدہ قوتیں اور سادہ لوح عناصر کو استعمال کرنے والی بیرونی قوتیں ایک بار پھرپر امن فضا کو انتشار اور خوف میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ یہ واقعہ بیرونی سازش کی ایک کڑی معلوم ہوتی ہے جس کا مقصد گلگت بلتستان اور پاکستان کے امن و استحکام کو کمزور کرنا ہے۔گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں جہاں کے عوام کئی دہائیوں سے فرقہ واریت کی آگ میں جلنے اور مسلسل دہشتگردیوں کا شکار ہونے کے بعد اپنے اجتماعی حقوق کی طرف متوجہ ہوکر جدوجہد کرنے کے عزم کی اجتماعی فضا کو دہشتگردی و فرقہ وارانہ عصبیت کے ذریعے ناکام کرنے والوں کی سازش کو عوام مل بینقاب کریں۔مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان تمام نوجوانوں، شہریوں اور خصوصاً اہلِ گلگت بلتستان سے پُرزور اپیل کرتی ہے کہ وہ اس موقع پر صبر و تحمل اور بیداری کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی قسم کی افواہ یا اشتعال انگیز بیانات پر کان نہ دھریں۔ ایسے حساس لمحات میں امن و اتحاد کا دامن تھامنا ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔ہم حکومتِ گلگت بلتستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کیواقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور دھشتگردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے-مرکزی انجمن امامیہ اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ تمام مکاتبِ فکر اور سماجی تنظیمیں مل کر خطے کے امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کو قائم رکھیں گی، اور دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمارے خطے کو ہمیشہ امن، اتحاد اور اخوت کا گہوارہ بنائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے-

Related Articles

Back to top button