PRCSکے زیر اہتمام دوروزہ کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن ٹریننگ سیشن
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی آر سی ایس جنید عباس نے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے مقامی، قومی اور علاقائی اثرات پر جامع اور معلوماتی سیشن دیا،ذرائع

گلگت(پ،ر)پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) گلگت بلتستان برانچ نے جرمن ریڈ کراس (GRC) اور بی ایم زیڈ BMZ کے تعاون سے دو روزہ کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن ٹریننگ سیشن کامیابی سے منعقد کیا۔ سیشن ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل سائنسز، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر ہئبت علی چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل سائنسز کے آئی یو نے کیا جس کے بعد مسٹر معین الدین (سینئر رضاکار PRCS GB اور وزٹنگ فیکلٹی KIU) نے ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ موومنٹ کی تاریخ پر سیر حاصل لیکچر دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی آر سی ایس جنید عباس نے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے مقامی، قومی اور علاقائی اثرات پر جامع اور معلوماتی سیشن دیا۔ سینئر رضاکار تطہیر کوثر نے شرکاء کو مختلف گروپ سرگرمیوں کے ذریعے فعال طور پر شامل کیا۔ دوسرے روز اقتدار حسین نے موسمیاتی تبدیلی کے گلیشیئرز پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اثرات سے متعلق مفصل سیشن پیش کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر پروفیسر شیر ولی، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ سائنسز نے موسمیاتی تبدیلی کے حیاتیاتی تنوع پر اثرات کے موضوع پر بھرپور لیکچر دیا۔ شرکاء نے دونوں دنوں کے دوران اپنے گروپ پریزنٹیشنز بھی پیش کیں، جن میں موسمیاتی لچک اور ممکنہ حلوں سے متعلق اہم نکات شامل تھے۔ٹریننگ کا اختتام ڈاکٹر سجاد علی (اکیڈمک ڈائریکٹر KIU) کی اختتامی گفتگو سے ہوا، جنہوں نے PRCS GB کی کاوشوں کو سراہا اور تمام فیسلیٹیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شرکاء اور تربیت کاروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔




