چین سے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر وفد غذر پہنچ گیا

غذر (بیورو رپورٹ) چین سے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان لیکر وفد غذر پہنچ گیا متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کی اس سے قبل وفد کے اراکین نے چیمبر آف کامرس غذر کے دفتر پہنچ گئے تو غذر چمبر کے صدر شیر نبی خان سینئیر نائب صدر شہباز خان اور دیگر عہدیداران نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقعے پر چیمبر آف کامرس کے صدر نے متاثرین سیلاب کو چین کے جانب سے امدادی سامان کی فراہمی پر چائنہ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا چائنہ سے تین سو سے زائ

سیلاب متاثرین کے امدادی سامان غذر پہنچا دیا گیا ہے گاہکوچ میں شیر قلعہ،بوبر،اشکومن اور درمدر کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور جو متاثرین گاہکوچ نہیں پہنچے تھے ان کا امدادی سامان ان کے گاؤں پہنچا دیا جائے گا امدادی سامان میں اشیاء خوردونوش کے علاؤہ رضائیاں اور چادریں شامل ہیں چائینیز وفد نے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کی اور دیگر سامان چیمبر آف کامرس غذر کے حوالے کیا اس سے قبل جب چائنہ فاؤنڈیشن کا وفد چمبر آف کامرس غذر کے دفتر پہنچے تو ان کو صدر چیمبر آف کامرس غذر شیر نبی خان اور دیگر عہدیداران نے استقبال کیا اور اس کے بعد معزز مہمانوں کو روایتی ٹوپیاں بھی پہنائی گئی متاثرین کو امدادی سامان کی تقسیم کے دوران متاثرین نے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک چین نے ہر مشکل میں ہماری مدد کی ہے اس موقعے پر متاثرین نے پاک چین دوستی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگاء

مزید خبریں