سکردوعوام 'بھاری برقی آلات' استعمال کرنے سے گریز کریں،ایگزیگٹیو انجینئر محمد قدیر

سکردو (سید نظام تھلوی سے)ایگزیگٹیو انجینئر سکردو محمد قدیر نے کہا ہے کہ سکردو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لئے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں ہمارامقصد عوام کو وافر مقدار میں بجلی فراہم کرنا ہے لوڈشیڈینگ سے ستائے عوام کو سہولیات فراہم کرنا عبادت سمجھتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئیکیا انہوں نے کہا کہ سرمیک اور روندو سے بجلی لانے کے بعد لوڈشیڈینگ میں کافی کمی اجائیگی اگر عوام محکمہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے بھاری برقی الات استعمال کرنے سے گزیز کریں تو شام کے

اوقات میں تین سے چار گھنٹے بجلی مل جائیگی انہوں نے کہا کہ ابھی کھرمنگ۔ روندو اور واپڈا سے ٹوٹل دس سے گیارہ میگاواٹ بجلی سکردو میں لا رہی ہے جس سے عوام کو تین سے چار گھنٹے بجلی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جب تک عوام محکمہ برقیات سے تعاون نہیں کریں گے سکردو عوام کو بجلی فراہم کرنا ناممکن ہوں گے انہوں نے کہا کہ ابھی سکردو میں اٹھارہ ہزار صارفین کے لئے گیارہ میگاواٹ بجلی مل رہی ہے شام ٹائم چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک برقی بھاری آلات کااستعمال نہ کریں تو بغیر لوڈشڈینگ بجلی فراہم کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ آٹھارہ ہزار صارفین صرف لائٹ استعمال کریں تو ہر گھرانے میں 53 بلب جلائیں تب بھی ہم بغیر لوڈشیڈینگ بجلی دیسکتی ہے ابھی سکردو عوام کی عدم تعاون کی وجہ سے بجلی پورا کرنے میں ابھی تک ہم کامیاب نہیں ہو سکیں انہوں نے کہا کہ جس ایرئے میں عوام علاقہ لیول پر کمیونٹی کی کمیٹی تشکیل دے کر ہیٹر وغیرہ استعمال کرنے پر کنٹرول کیا جائے تو اس ایریے میں ہم بغیر لوڈ شیڈنگ بجلی دے سکتی ہے انہوں نے سکردو عوام اور علماء سے محکمہ کے ساتھ مکمل تعاون کا اپیل کی ہے تاکہ عوام کو مزید کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں