وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کے معاشی استحصال کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا،عمران خان

لاہور(پ،ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے وفاق پر مسلط امپورٹڈ حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے بجٹ میں کٹوتی کے سبب صوبے میں پیدا مشکل صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ

کہ وفاقی حکومت کی جانب پیدا کردہ معاشی مشکلات کے سبب گلگت بلتستان میں بجلی و گندم کا سامنا ہے۔ صوبائی حکومت محدود مالی وسائل کے باوجود عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے کوشاں ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گلگت بلتستان کے ساتھ وفاقی حکومت کے رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ بہت جلد پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود ک سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات کی کمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان و دیگر صوبوں کے معاشی استحصال کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا۔ پورے ملک کی مشکلات کا حل وفاق پر مسلط پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے اور صاف و شفاف انتخابات میں ہے۔

مزید خبریں