ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن جاری، اے ڈی سیاحت گلگت

گلگت(پ ر)ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت اہم اجلاس محکموں کے ایشوز کے حوالے سے منعقد ہوا ۔ اجلاس میںڈائر یکٹر معدنیات ، ڈی ایف او وائلڈ لائف، اے ڈی سیاحت ، اے ڈی فشریز ، اے ڈی ایگریکلچر اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائےنگے ۔ اس حوالے سے ڈائر یکٹر معدنیات نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دریاﺅں کے اطراف میں ہونے والی مائننگ اور غیر قانونی مائننگ کے روک تھام کی اشد ضرورت ہے اور ہمارے ادارے کے لئے لینڈ کی ضرورت ہے ۔ اے ڈی سیاحت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ادارے کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور ٹور آپر یٹر کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے اس حوالے سے ضلع گلگت میں کسی بھی ہوٹل ، ریسٹونٹ اور ٹورآپریٹر کے پاس رجسٹریشن کی چیکنگ کرنے کے لئے انتظامیہ کی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ اے

ی فشریز نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار بھی کرتے ہیں اور مچھلیوں کی بریڈنگ سیزن میں لوگ شکار کرتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے متعلقہ سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز ہمارے ادارے کے ساتھ تعاون کرےں مچھلیوں کا شکار کرنے کے لئے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کے روک تھام نہ کرنے سے مچھلیوں کی نسل ختم ہو جائے گی اس لئے بریڈنگ سیزن میں کوئی بھی مچھلےوں کا شکار کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا ہے اور بھاری جرمانہ بھی ہے اس طرح کی دو کیسز اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کو دی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب سے لائے گئے مچھلیوں کو گلگت شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کر رہے ہیں اور لوگ یہ مچھلی کھا کر بیمار ہو جاتے ہیں ۔ ، اے ڈی ایگریکلچر نے بھی ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے پنجاب سے لائی گئی خراب مچھلی کے حوالے سے سخت سے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز اور ضلعی انتظامیہ ملکر کر گلگت شہر میں جنتی بھی مچھلی فروخت ہو رہی ہیں ان کی چیکنگ کو یقینی بنائےں گے مچھلی خراب پانے کی صورت میں اُس مچھلی فروخت کرنے والے فرد کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے کر جیل کی سزا دی جائےگی عوام الناس کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کا ٹھکانہ جیل میں ہو گا دویاﺅ ں کے اطراف میں ماننگ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائےگا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈائر یکٹر معدنیات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معدنیات محکمہ کے لئے لینڈ کے لئے درخواست جمع کرائےں ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اے ڈی سیاحت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور ٹور آپر یٹر کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے اُن ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور ٹور آپر یٹر کی لسٹ مرتب کر کے پیش کرےں اور سیاحتی مقامات پر ٹریکس اور ٹورسٹ پورئنٹ کے لئے مختلف قسم کے پروپوزلز ماڈل تیا ر کر کے پیش کرےں تاکہ حکام بالا سے منظوری کے بعد کام کا آغاز کیا جائےگا ۔

مزید خبریں