معاون خصوصی یوتھ اینڈ آفئیرز زبیح اللہ کی بلاول بھٹوسے ملاقات

گلگت (محاسب نیوز)معاون خصوصی وزیراعلی برائے یوتھ اینڈ آفئیرز زبیح اللہ کا چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بٹھو سے اھم ملاقات معاون خصوصی زبیح اللہ خان نے چیرمین بلاول بٹھو کو حلقے سے منتخب ہونے پر مبارک دے دیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے یوتھ اینڈ آفیئرز زبیح اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں تاریخ میں پہلی مرتبہ صاف و شفاف انتخابات ہوئے ہیں امید ہیکہ پیپلز پارٹی اپنے سابق ا

حادیوں کے ساتھ ملکر نہ صرف حکومت بنائے گی بلکہ زخمی پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ملکی معشیت کو بھی بحال کریں گے تاکہ سابق پانچ سالوں سے مہنگائی سے پسے عوام سوکھ کا سانس لے سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اتحادی جماعت بننے سے گلگت بلتستان حکومت کو بھی ایک نیا سہارا ملے گا وفاقی حکومت کے مکمل تعاون سے گلگت بلتستان میں تعمیروترقی کے راہ ہموار ہونگے اور عوام خوشحالی کے راہ پر گامزن ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی نگراں حکومت میں نہ صرف گلگت بلتستان کے مسائل حل کیئے بلکہ وفاق کیساتھ بہترین رابطے کرکے گندم ایشو ملازمین کے تنخواہوں کا مسلہ ٹھیکداروں کے بقایاجات سمیت ملازمین کے اپگریڈیشن کا مسلہ بھی حل کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ وفاق میں پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی و عوام کی خوشحالی کے لیئے کلیدی کردار ادا کرے گی

مزید خبریں