فلور ملز ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ تحلیل آئندہ الیکشن تک عبوری کابینہ تشکیل

گلگت(محاسب نیوز)فلور ملز ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ تحلیل ائندہ الیکشن تک عبوری کابینہ تشکیل دی گئی عبوری کابینہ کے چناؤ کیلئے ایک اہم اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر عبوری کابینہ تشکیل دی گئی۔جس کے مطابق ایم ڈی مستقیم کو صدر،شاہد عالم نائب صدر،محمد قاسم کو جنرل سیکرٹری جبکہ انفارمیشن سیکرٹری اور فن

اس کے لئے زاہد خان کے ناموں پہ اتفاق کیاگیا فلور ملز ایسوسی ایشن ن کے آئندہ انتخابات مئی یا جون کے مہینے میں ہونگے گلگت بلتستان فلورز ملز ایسوسی ایشن کے عبوری صدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان فلورز ملز ایسوسی ایشن صوبائی حکومت اور فوڈ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے خواہاں ہیں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے معیاری اور بروقت آٹے کی تر سیل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث فلورز ملز مالکان کو گندم کی پسائی کے لیے مشکلات پیش آرہی ہیں گلگت بلتستان حکومت فلورز ملز کے لیے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائیں تاکہ فلورز ملز بروقت گندم کی پسائی ترسیل کو یقینی بنائنگے

مزید خبریں