سیاسی قائدین کا وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کا اعلان، وزیراعظم ن لیگ کا ہوگا

اسلام آباد: ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے وفاق میں آئندہ مخلوط حکومت بنانے اور وزارت عظمیٰ کیلیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر سیاسی رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر سندھ، علیم خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ حکومت سازی پر بات کی گئی۔ جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے وفاق میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اجلاس ک

بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک کو مسائل سے نکالیں گے، ہمارا معاشی اور دفاعی ایجنڈا مشترکہ ہونا چاہیے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر مصالحت کو اپنانا چاہیے جس میں پی ٹی آئی بھی شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’سب ملکر حکومت بنائیں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، ہماری مخالفتیں صرف الیکشن کی حد تک تھیں، آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک کو سنبھال سکتے ہیں، یہ فیصلہ ملک، جمہوریت کیلیے بہتر ہوگا۔ زرداری نے ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ بھی لگایا۔ مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار کی حمایت اور وفاقی حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اکھٹے ہونے کا مقصد قوم کو بتانا ہے سیاسی مخالفت کا مرحلہ ختم ہوچکا، ہماری اب جنگ ملک کے چلینجز کو حل کرنے کیلیے ہے، پاکستان کا پہلا چلینج معیشت ہے، جسے ہم کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ قیادت جب اکھٹی ہو اور اختلافات بھلا دے تو پھر قومیں ترقی کرتی ہیں، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلیے جنگ لڑنی ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام آیا ہے‘۔

مزید خبریں