مظفرآباد

آسیہ اندرابی و خواتین رہنماؤں گرفتاری و نظر بندی تشویشناک ہے،سمعیہ ساجد

نامہ نگار)مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ، سابق امیدوار اسمبلی ویلی 6 اور چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) محترمہ سمعیہ ساجد نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے سینکڑوں کشمیری شہریوں کی حالیہ گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کھلی کوشش ہیں۔ مقبوضہ (بقیہ 34صفحہ03پر)
کشمیر میں خواتین رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین جیسی کشمیری خواتین کو طویل عرصے سے قید و بند اور مختلف مقدمات کا سامنا ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین نے ہمیشہ جرات اور ثابت قدمی کے ساتھ تحریک آزادی میں کردار ادا کیا ہے اورہندوستانی حکومت انہیں بھی دبانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل جاری ظلم و جبر نے ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستان کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے پر تلا ہوا ہے

Related Articles

Back to top button