
مانسہرہ(نامہ نگار)سرن ویلی مسافروین حادثے کاشکارچادافرادجاں بحق۔18 زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشنکیاری سے جبڑجانے والی مسافرھائی ایس سرن ویلی کے گاوں بھوگڑمنگ کے مقام پرڈرائیورسے بے قابوکرکھیتوں میں جاگری۔حادثے میں گاڑی ڈرائیوراورایک چھوٹے بچے سمیت چارمسافرجاں بحق جبکہ سابق ضلع ناظم اعلی مانسہرہ سردار سیدغلام کے بھائی سمیت 18 مسافرزخمی ھوگئے۔جاں بحق ھونے والوں میں عارف۔مسمات حسن جان، عمران اورایک چھوٹا بچہ شامل ھیں۔جبکہ زخمیوں میں نوشین۔ سمیر، پروین۔افتاب، نزیر۔رضیہ،شوکت،سعید احمد، نور نبی، زلیخہ بی بی زوجہ بنارس جبر گلی زبیر ولد غلام حسین پروین بی بی زوجہ غلام حسن صبا ولد نصیر احمد محمد نظیر قادر کومل آفتاب اکبر۔سفیان۔عبدالقادر۔فاروق محمد فاروق شامل ھیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور شنکیاری پولیس موقع پر پہنچ گءاور مقامی افراد کے ہمراہ زخمیوں کو شنکیاری اور مانسہرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔