شوکت جاوید میر کا وزیراعظم انوار الحق سے اعلانات پر عملدرآمد کا مطالبہ

مظفرآباد(محاسب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے لیپہ ویلی ٹنل کے میگا پراجیکٹ، برتھواڑ گلی، لیپہ بائی پاس دفاعی سڑکوں، تعلیی اداروں، صحت کے مراکز میں سہولتوں کے فقدان، سال ہا سال سے ادھورے سکولوں کی عدم تعمیر،برفباری میں لیپہ ریشاں سڑک پر مشینری عملہ مامور کرنے سمیت چودہ نکاتی چارٹر آف یمانڈ اور لیپہ ویلی جلسۂ عام میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے اعلانات پر عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا جبکہ خوراک ادوایات کی ضروریات ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف کالجز میں سٹاف کی کمی پوری کرنے اور عوامی مسائل پر توجہ دلائی جس پر چیف سیکرٹری خوشحال خان نے انھیں بنیادی انسانی ضروریات قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرنے کا یقین دلایا گزشتہ روز امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان سے انکی چیمبر میں بیس منٹ ملاقات کی اور لیپہ پانڈو نڑدجیاں سمیت برفباری میں شدید مشکلات میں زندگیاں بسر کرنے والے عوام کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مرحلہ وار حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کو لاڈلے بھائی کی طرح عزیز تر رکھتا ہے