چیئر مین ضلع کونسل، کی ملاقات)بلدیاتی نمائندگان کی مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائیگا، فیصل راٹھور

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات، بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے اوربلدیاتی نمائندگانکو بااختیار بنانے پر تفصیلی گفتگو چیرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے، بلدیاتی نظام کو فعال کرنے اور منتخب بلدیاتی نمائندگان کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی نے وزیراعظم کو بلدیاتی اداروں کو درپیش مسائل، مالی اختیارات کی کمی، ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی، اختیارات کی منتقلی میں تاخیر اور بلدیاتی نمائندگان کو درپیش انتظامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، مگر اختیارات اور وسائل کے بغیر یہ نظام اپنی افادیت کھو دیتا ہے۔سردار امتیاز احمد عباسی نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کو براہِ راست فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائیبلدیاتی نمائندگان کو انتظامی اور مالی اختیارات منتقل کیے جائیں ترقیاتی منصوبوں میں بلدیاتی اداروں کو مرکزی کردار دیا جائیبلدیاتی نمائندگان کے اعزازیہ اور سہولیات میں بہتری لائی جائیضلعی اور مقامی سطح پر بیوروکریسی کے غیر ضروری دباؤ کو ختم کیا جائیانہوں نے اس بات پر زور دیا



