ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کی کال پر ریاست گیر ہڑتال جاری

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) ہیلتھ ایمپلائرز فیڈریشن کی کال پر آزادکشمیر بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سپورٹنگ سٹاف ہیلتھ ورکرز ایم این سی ایچ نرسنگ سٹاف کا مطالبات کے حقمیں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری بیس فروری کو ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے اور آزادی چوک اولڈ سیکرٹریٹ تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان گزشتہ روز الشیخ زید ہسپتال اور عباس انسٹیٹیوٹ آٖ میڈیکل سائنسز امبور کے ملازمین کا احتجاج کیا گیا۔ ملازمین نے مطالبات کے حق اور حکومت خلاف نعرہ بازی کی۔ الشیخ بن زید ہسپتال کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کمبائنڈ یونٹ ہسپتال کے صدر عابد مغل، جنرل سیکرٹری عبید الرحمن، ڈویژنل صدر اقبال اعوان، خواجہ افتخار، صدر ضلع مظفرآباد میڈم الفت، میڈم صبیحہ، عاقب بلال احمد، عبدالحمید خواجہ، میڈم رقیعہ بخاری، امداد کاظمی، رفیق چغتائی، چوہدری بشیر ودیگر نے واضح کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حل تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ اور ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حل کرکے نوٹیفکیشن جاری کرے۔ ہمارے احتجاج کے دوران کسی بھی مریض کے ساتھ واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار حکمران ہونگے۔

