کالمزمظفرآباد

تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں اورسیرز کشمیریز کنونشن کی شاندار کامیابی،وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا منفرد اعزاز،

تحریر:شوکت جاوید میر

ہفتوں،کئی مہینوں کے ورکنگ پلان، شبانہ روز ٹیم ورک کی مخلصانہ کاوشوں سے رب العزت نے جواں سال پارلیمنٹرین وزیراعظم ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور ستر سالہ تاریخ کے منفرد اعزاز سے اس وقت سرفراز کیا جب آزاد کشمیر کے دارالحکومت تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد میں اوورسیرز کشمیریرز کنونشن کی کامیابی کو چار چاند لگ گئے اگرچیکہ اس کا کریڈٹ ڈائس پورہ کو جاتا ہے جنھوں نے مٹی ماں سے وفا اور جنم بھومی کی تڑپ میں اپنے کاروبار چھوڑے تمام تر مصروفیات ترک کیں اور اپنی دھرتی پر اس لئے پہنچے کہ وہ اپنی محنت سے کمائی گئی دولت سے سرمایہ کاری کریں کشمیر کی تہذیب و تمدن ثقافت اور ہنر مندی کے دم توڑتے فن کو زندہ کر کے عالمی منڈی تک رسائی دلوانے میں سیڑھی کا کردار ادا کریں قارئین محترم اس عظیم الشان اوورسیرز کشمیریرز کنونشن کے انعقاد میں فراخدلانہ معاونت کرنے وسائل کی فراہمی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے حکومت آزاد کشمیر صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر وفاقی اور قومی سلامتی کے اداروں کے ممنون احسان ہیں جنھوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہہ رگ کے تصور کو توانا کیا اور بابائے حریت سید علی گیلانی کے عزم پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ،ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا کو دوام بخشا اہل کشمیر اورسیرز کشمیریز کے جذبہ حب الوطنی کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں جنھوں نے دیار غیر میں رہ کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وہاں کے نہتے پُرامن آزادی پسند عوام کے حق خودارادیت اور پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر لاجواب سفارتکاری کا مقدس مشن نبھایا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور،،گارڈ گفٹٹڈ،،سیاستدان ہیں جنھیں عوام سے محبت اپنے والد محترم سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور سے ورثے میں ملی اور جس پارٹی سے انکی بنیادی تربیت حاصل ہوئی اس کے بانی چیئرمین قائد عوام پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شھید قائد انقلاب دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست فلسفہ سیاست کے انقلابی افکار و نظریات سے ہوئی یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ خداوند متعال کے خصوصی فضل و کرم کے بعد صدر پاکستان مرد حر آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی شفقت رہنمائی سے اہلیت وصلاحیت والے جواں سال پارلیمنٹرین راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے انھوں نے مختصر دور اقتدار میں بڑی کامیابیوں کا حصول اپنی محبت شاقہ سے ممکن بنایا قارئیں ہر اچھائی کے ساتھ برائی سایہ کی طرح پہرہ دیتی ہے جیسے رحمانی قوت لازوال ہے مگر شیطانی قوتوں کا کردار روز اول سے تا ابد جاری رہے گا جیسے اس کنونشن کو ناکام اور پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سڑکوں کو ایک منظم سازش کے ذریعے بند کیا گیا کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنویئنر غلام محمد صفی نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور تحریک آزادی کشمیر کے پس منظر پیش منظر کی بطریق احسن منظر کشی کی دوسری جانب اوورسیرز کشمیریرز کنونشن کی کامیابی سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے بدترین مظالم ریاستی دہشت گردی لا قانونیت انتہا پسندی بھی بے نقاب ہوگی کشمیری نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقعے میسر آئیں گے وہاں اوورسیرز کشمیریرز کو سیاحت معدنیات ہائیڈرل منرل کے قالین بافی نمدہ سازی سمیت دیگر مصنوعات اور منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعات کے ساتھ سنہری مواقعے فراہم کئے گئے جاریے ہیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو کامیاب حکمرانی کا گر سکھانے انکی اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے رہنمائی کا فریضہ سر انجام دینے والے اعلیٰ ظرفی کا مجسمہ مدبرانہ سوچ کا نمونہ انسانی قدروں کے پاسداری کرنے اور نظریاتی پیروکاروں کیلئے سائبان کی حثیت رکھنے والے بیرون ممالک سے کشمیر تک کارکنوں کی آواز چوہدری ریاض کا کردار تاریخ کا درخشندہ باب ہے چوہدری ریاض جہاں اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں انھیں اللہ تعالیٰ نے سامنے بیٹھنے والے ہر طرح کے انسان کے دل ودماغ پر جادوئی اثرات مرتب کرنے کی ملکہ عطا کر رکھی ہے بقول چوہدری فخر الزماں گلپیڑہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صوبہ پنجاب سابق مشیر حکومت کہ اگر چوہدری ریاض صاحب کو بھارتی ہٹ دھرم دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں تو وہ بھی چوتھے پانچویں سیشن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جملہ متنازعہ امور سے سرعام دستبردار کا اعلان کر دے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے خطاب میں جہاں اہم نکات پر تفصیلی پالیسی بیان دیا وہاں انھوں نے وفاقی حکومت کا بالمعوم صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر چیئرمین او بی ایف سید علی رضا چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان چیئرمین کورٹ ریاست کی نامور سماجی شخصیت چوہدری اختر کے احسن کردار کا بطور خاص تذکرہ کیا اس کنونشن کی کامیابی میں افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں چیف سیکرٹری سیکرٹری سروسز چوہدری امتیاز نوری پرنسپل سیکرٹری ظفر خان پرنسپل سٹاف آفیسر عثمان بٹ انسپکٹر جنرل پولیس یاسین قریشی سیکرٹری اطلاعات راشد حنیف، کمشنر مظفرآباد بدر منیر، سمائلنگ فیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار خان پروٹوکول آفیسر غفار قریشی، ہونہار محنتی فرض شناس ایماندار قریشی ڈپٹی کمشنر منیر قریشی سید آفتاب گیلانی کے علاوہ ڈی جی پولٹیکل افیئر عامر ذیشان، سید عزادار حسین شاہ،شوکت راٹھور خاکسار عظیم راٹھو زمرد بخاری،اصف راٹھور،تجمل قریشی،طارق حمید قریشی شیراز چوہدری نے اپنا حصہ بقدر جثہ ادا کیا جبکہ چیئرمین علمائے مشائخ صاحبزادہ ذوالفقار علی،سابق چیئرمین سردار عبد الشکور، سردار رفاقت عباسی،چئرمین سردار فوزیب خان،کاورباری شخصیت فہد راٹھور مقدس اقبال خواجہ سمیت اہم نظریاتی عہدیداروں کارکنوں نے کنونشن میں شرکت کی وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے بہت تیاری سے معلوماتی خطاب کیا اور آئین قانون کی پاسداری گڈ گورننس میرٹ کی بالادستی کا عزم کیا وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی تقریر کو اوورسیرز کشمیریرز کنونشن سمیت الیکٹرانک پرنٹ ڈیجٹل سوشل میڈیا نے بھی خوب سراہا اس کامیاب اوورسیز کشمیریز کنونشن نے پاکستان آور آزاد کشمیر کی معاشی سیاسی اقتصادی صورتحال پر گہرے دورس اثرات مرتب کرے گا جو انے والی نسلوں کے تابناک مستقبل نظریہ استحکام پاکستان کو تقویت دینے کیلئے تازہ آکسیجن ثابت ہو گا پاکستان زندہ آباد کشمیر پائندہ آباد اوورسیرز کشمیریرز جیو سدا شھدائے افواج پاکستان شھدائے کشمیر کو سلام یو سلام ہو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قومی کامیابی پر انکی نظر یہ شعر،
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر،
لوگ اتے گئے کاروں بنتا گیا

Related Articles

Back to top button