ممبر اسمبلی منتخب ہوکر حلقہ لچھراٹ کی تقدیر بدل دوں گا، اعجاز مغل
مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما اعجاز مغل نے کہا ہے کہ حلقہ نمبر دو لچھراٹ سے ممبر اسمبلی منتحب ہو کر لچھراٹ کی تقدیر بدل دوں گا مسلم لیگ کا سینئر ترین ورکر ہوں عوام حلقہ کا مکمل اعتماد حاصل ہے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے الیکشن لڑکر حلقہ کی سیٹ قیادت کو تحفہ میں دوں گا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اعجاز احمد خان مغل نے اپنی رہائش گاہ ٹنڈالی میں اپنی انتخابی مہم کے پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لچھراٹ کی عوام کی زبوں حالی برداشت نہیں کر سکتا میں نے اپنے اپ کو حلقہ نمبر دو کے عوام کے لیے وقف کر دیا ہے ابکوئی مائی کا لال لچھراٹ کے عوام کے حقوق غصب نہیں کر سکتا اپنے حقوق کے لیے لچھراٹ کے دو نوجوانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اعجاز مغل نے کہا کہ اب نوجوانوں کو حقوق کے لیے سڑکوں پر مار نہیں کھانی پڑے گی اب میں خود نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑوں گا لچھراٹ کی عوام کی زبوں حالی دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے حلقہ کے عوام کے لیے نہ کوئی بڑا ہسپتال موجود ہے نہ ہی کوئی صحت کی سہولت 10 سال میں حلقہبار میں کوئی تعلیمی ادارہ اپ گریڈ نہیں ہو سکا حلقہ کے بالائی علاقے اج بھی پتھر کے دور کی یاد دلاتے ہیں اعجا ز مغل نے کہا کہ بٹ نا ڑا کے عوام اپ نے حقوق کے لیے سڑکوں پر ا نکلے تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا بٹناڑا وہ واحد علاقہ ہے جس میں اج تک بجلی فراہم نہیں کی گئی اس حلقہ کے نوجوانوں کے لیے روزگار فراہم نہیں کیا گیا لچھر اٹ کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اج مظفراباد میں ریڈی لگانے پر مجبور ہیں لچھراٹ میں انقلاب لانے کی سخت ضرورت ہے ا انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں ا کر لچھراٹ کی عوام کو تاریکی سے نکالیں گے عوام کے غصب شدہ حقوق واپس دلائیں گے جلسہ میں مقررین نے اعجاز مغل کا الیکشن میں ساتھ دینے کا عہد کیا انتحابی اجتماع سے دیگر رہنماؤں میر معروف سلیریا عاشق مغل چیئرمین راجہ خلیل خان راجہ باسط خان راجہ زین محمود راجہ طاہر خان راجہ نمبردار رفاقت خان سید وقار کاظمی ایڈوکیٹ سید قدیر فاطمی کونسلر ظہور خان مغل چوہری محمد بشیر چوہری یعقوب حسین علی الرحمن مغل ایڈوکیٹ گل فراز خان مغل صاحبزادہ ظفر خورشید محمد رشید اعوان محمد صادق اعوان منظور اعوان سوبیدار خادم حسین مغل میر حفیظ میر کرامت میر امین راجہ اقبال خاور افتاب مغل اظہر مغل اقبال مغل ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا اعجاز مغل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ غیر ذمہ دار لوگ پاک ارمی کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں یاد رکھیں کہ پاک ارمی دنیا کی مضبوط ارمی ہے سپر طاقتیں پاک ارمی کی محترف ہیں ہماری ملکی سرحدوں اور مزاری سردوں کی محافظ ہے ہماری ائی ایس ائی کے نام سے بھارت کے ایوان کانپ جاتے ہیں پاک ارمی کے خلاف باتیں کرنے والے غداروں پر نظر رکھی جائے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کا کارکن ہوں محسن پاکستان میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے پاکستان مسلم لیگ نون اذادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور طارق فاروق قیادت پر مکمل اعتماد ہے




