مظفرآباد

میرپور‘ فوڈ اتھارٹی کی ڈڈیال میں کارروائی 380 ناقص اسنیکس برآمد

میرپور (پی آئی ڈی)آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی کی ڈڈیال میں بڑی کارروائی(380 ناقص اسنیکس برآمد، 15 لیٹر بدبودار تیل تلف، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر 33 ہزار روپے جرمانہ) فوڈ اتھارٹی میرپور ریجن کی جانب سے ڈڈیال شہر میں ریسٹورنٹس، چکن شاپس اور باربی کیو پوائنٹس پر اچانک نگرانی کے دوران کھانا پکانے میں مجرمانہ غفلت اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی موجودگی پائی گئی۔کارروائی کے دوران 380 بنڈل ناقابلِ سراغ اسنیکس موقع پر ہی ضبط کیے گئے، جن کی تیاری اور سپلائی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ٹیم نے 15 لیٹر بدبودار و بدذائقہ تیل بھی تلف کر دیا جو انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ تھا۔ مزید براں 2 کلو گرام چائنیز سالٹ (MSG) بھی تحویل میں لے لیا گیا۔افسران کے مطابق یہ خلاف ورزیاں AJK فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کی دفعہ 29 کے زمرے میں آتی ہیں، جس کے تحت ایسی اشیاء کی تیاری اور فروخت قابل سزا جرم ہے۔ موقع پر موجود یونٹس کو 33 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔کارروائی کی سربراہی ڈی ایف سی عدنان علی نقوی نے کی، جبکہ ٹیم میں فوڈ اینالسٹ محمد جلیل، اے ایف ایس او چوہدری ساجد، محمد زاہد، راجہ شاہد، شاہد ناظم اور دیگر اہلکار شامل تھے۔ ٹیم نے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، باسی کھانے کے استعمال اور بغیر منظوری رکھے گئے کیمیکلز پر وارننگ نوٹس جاری کیے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button