جوس، چاکلیٹ،بسکٹ بنانے والی 5کمپنیوں پر پابندی لگا دی گئی

مظفرآباد(محاسب نیوز)سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردنوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل و بلا تخصیص کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ معزز عدالت اعظمی کی جانب سے وقتا فوقتا فوڈ اتھارٹی کو دی گئی ہدایات کی روشنی میں غیر معیاری اشیاء جن میں بالخصوص منرل واٹرز، آئل اینڈ گھی، پاپڑ/ سنیکس، ٹافیاں اور دیگر فوڈ پراڈکٹس شامل ہیں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا عملہ بلا تخصیص کا روائی جاری رکھے ہوئے ہے۔آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے جوس، Sauces, Ketchup، چاکلیٹ اور بسکٹ بنانے والی 05 کمپنیز کی پراڈکٹس غیر معیاری، مضر صحت اور بدوں Labelling فروختگی پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے اندرون آزاد کشمیرفرفتگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ Mitchells Fruit Farm Ltd اور MKS Foods International Pvt Ltdکمپنی کی پراڈکٹس باالترتیب MZ MZ Bite Bar, MZ MZ Krispy Wafer, MZ MZ milano Biscuit اورMitchells Tomato Ketchup کی Labelling درست نہ ہونے پر مبلغ 50,000 روپے فی کمپنی جرمانہ عائمہ کرتے ہوئے اندر 03 ماد اپنی پراڈکٹس کی Labelling درست کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ دفتر نظامت خوراک/ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی جمع کروانے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ Wania Interior کمپنی کی پراڈکٹس Natural Harvest،Wania Tea کمپنی کی پراڈکٹ Tik Tok Mango Flavoured drinkاورShangrilla Food کمپنی کی پراڈکٹ (Shangrilla Soya Sauce) لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں غیر تسلی بخش / غیر معیاری قرار پائی گئیں جس پر ہر تین کمپنیز کو مبلغ تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ فوڈ سیفٹی آفیسرز کو ہدایت کی گئی کہ ان کمپنیز کی متذکرہ پراڈکٹس کی فوری ضبطگی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ نظامت خوراک/ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کو ارسال کریں۔